سیکیورٹی فورسز نے ایف سی سینٹر پر حملہ ناکام بنا دیا: آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے ایف سی سینٹر پر حملہ ناکام بنا دیا: آئی ایس پی آر
کیپشن: ایف سی، فائل فوٹو

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مدد گار سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایف سی سینٹر پر حملہ ناکام بنا دیا، ایف سی نے بروقت کارروائی کر کے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، خود کش حملہ آوروں سے مقابلے میں ایف سی کے 4 جوان زخمی ہوئے، ہلاک دہشتگرد ظاہری طور پر افغانی ظاہر ہوتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر عام انتخابات کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج

واضح رہے کہ چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مدد گار سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کے فورا بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا تھا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا جس کے نتیجے میں تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

  یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف طاقت کے نشے میں ملک کے ساتھ وفا کرنے کو بھی تیار نہیں: آصف زرداری
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں