ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سعد رفیق کا وضاحتی بیان

ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سعد رفیق کا وضاحتی بیان
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر آصف کرمانی قریبی عزیز اور قابل احترام ہیں، ان سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب 3 دھماکے
 خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہم سب ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کے داعی اور علمبردار ہیں، مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ پارٹی میں اختلاف رائے شائستگی سے کیا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر عام انتخابات کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج
 وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پارٹی کی حکمت عملی پر مشاورت اور بحث ایک مستقل سیاسی جمہوری عمل ہے، مشاورت اور بحث پر کبھی پابندی نہیں لگائی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں