اداکارہ نور اور ولی حامد کے مابین صلح کیلئے کوششوں کا انکشاف

اداکارہ نور اور ولی حامد کے مابین صلح کیلئے کوششوں کا انکشاف
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: فلم سٹار نور اور ولی حامدعلی خان کے در میان صلح کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔ فلم سٹار نور اور ولی حامد علی خان کے در میان شادی کے بعد کافی عرصہ سے علیحدگی ہو چکی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے شدید خلاف رہے ہیں۔

مگر اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مشتر کہ دوستوں نے دونوں میں صلح کیلئے کوشش شروع کردیں جسکے لیے نور نے بھی آمادگی کا اظہار کردیا ہے اور آنیوالے دنوں میں اس حوالے سے معاملات طے پانے کا قومی امکان ہے۔