سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آگیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو: فائل

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان گزشتہ کئی روز سے منظر عام سے غائب ہیں جس کے بعد غیر ملکی میڈیا پر چل رہی خبروں میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ایرانی و روسی میڈیا کا دعوی ہے کہ محمد بن سلمان گزشتہ تین ہفتوں سے منظر عام سے غائب ہیں۔ گزشتہ ماہ 21 اپریل کو ریاض میں سعودی شاہی محل پر مبینہ حملہ ہوا تھا۔21 اپریل کو سعودی شاہی محل پر ہونے والے مبینہ حملے میں سعودی ولی عہد یا تو شدید زخمی ہوئے یا ہلاک ہوگئے تھے۔ جب سے سعودی شاہی محل پر مبینہ حملہ ہوا ہے، اس روز کے بعد سے سعودی ولی عہد منظر عام پر نہیں آئے۔ اس لیے بظاہر یہی لگتا ہے کہ یا تو ان کی موت واقع ہوگئی ہے، یا وہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔ روسی اور ایرانی میڈیا پر چلنے والی خبروں میں مزید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 اپریل کو سعودی شاہی محل پر ہونے والا مبینہ حملہ دراصل سعودی شاہی خاندان کے ہی باغی افراد کی جانب سے کی جانے والی بغاوت تھی۔

ایرانی و روسی میڈیا کا مزید دعوی ہے کہ اس وقت سعودی شاہی خاندان کو اندرونی طور پر بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محمد بن سلمان نے جن سعودی شہزادوں کیخلاف کاروائی کرکے ان سے ان کی دولت چھینی تھی، ان شہزادوں نے مشترکہ اتحاد بنا کر سعودی ولی عہد پر جان لیوا جوابی وار کیا ہے۔تاہم یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ 21 اپریل کو شاہی محل پر کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں ہوا تھا، بلکہ شاہی محل کی عمارت کے قریب ایک کھلونا ڈرون پرواز کر رہا تھا جسے فائرنگ کرکے مار گرایا گیا تھا۔