آئی ایم ایف کے پروگرام سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا: مشیر خزانہ

آئی ایم ایف کے پروگرام سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا: مشیر خزانہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل ہونے پر ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل درآمد سے ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا لیکن تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین متاثر نہیں ہوں گے ۔