ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 150 روپے پر جا پہنچا

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 150 روپے پر جا پہنچا
کیپشن: گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: آج ایک بار پھر انٹر بینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ جمعے کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 150 روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 147 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی شدت 898 پوائنٹس کی کمی تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔