گیس کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کی سفارش

گیس کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کی سفارش
کیپشن: Image Source : Ogra Web

اسلام آباد :حکومت کا عوام کیلئے ایک اور مہنگائی بم تیار ،اوگرا کی طر ف سے گیس کی قیمتوں میں 47فیصد اضافے کی سفارش کر دی گئی ۔


ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کی طرف سے گیس کی قیمت میں 144 فیصد سوئی سدرن کمپنی نے گیس کی قیمت میں 30 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی تھی، دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر پشاور، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں عوامی سماعت ہوئی،اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 47 فیصد جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 28 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس اضافے کیساتھ گیس کی قیمت میں236روپے81پیسے ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا،گھریلوصارفین کیلئے گیس کی قیمت789روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنےکی تجویز زیر غور ہے ۔


ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔