پاکستان کرکٹ بورڈ کا مصباح الحق سے رابطہ، بڑی آفر

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مصباح الحق سے رابطہ، بڑی آفر
کیپشن: Image Source: ICC Official Twitter Account

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق ٹیسٹ  کپتان مصباح الحق سے رابطہ ، کرکٹ بورڈسابق کپتان کی خدمات حاصل کرنے کا خواہشمندہے۔

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق سے رابطہ کیا ہے، پی سی بی سابق کپتان کی خدمات حاصل کرنے کا خواہشمندہے،ان کو انڈر19 ٹیم کیساتھ نیشنل اکیڈمی میں بھی ذمے داری دیناچاہتاہے جبکہ مصباح الحق کرکٹ کمیٹی میں اہمیت نہ دیے جانے کی وجہ سے نالاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مصباح الحق سے انڈر 19 کوچنگ کے لیے بورڈ کے ایک عہدیدار نے رابطہ کیا جس پر سابق قائدنے کرکٹ بورڈ کو مثبت جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعدبورڈ نے مصباح الحق سے رابطہ کیا ہے ۔