پاکستان نے انگلینڈ کو 341 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے انگلینڈ کو 341 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: Image Source: ICC Official Twitter Account

ناٹنگھم : پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 341 رنز کا ہدف دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق، ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے انگلینڈ کو 341 رنز کا ہدف دےدیا، بابر اعظم 115رنز اسکور کر کے نمایاں رہے، فخر زمان 57  بنا کع آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 59 رنز اسکور کیے، شعیب ملک 41 ، آصف علی 17اور عماد وسیم 12 رنز اسکور کر سکے۔ کپتان سرفراز احمد  14 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان ٹیم نے  مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔