سٹاک مارکیٹ کی بگڑتی صورت حال ، حکومت نے قدم اٹھالیا

سٹاک مارکیٹ کی بگڑتی صورت حال ، حکومت نے قدم اٹھالیا
کیپشن: Image Source: Twitter Account

اسلام آباد: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے پیش نظر حکومت نے اس میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنے شروع کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق، معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سٹاک ایکس چینج کے وفد سے ملاقات کی ، ملاقات میں سٹاک مارکیٹ میں سپورٹ فنڈ کے قیام پر بات چیت کی گئی، معاون خصوصی نے مارکیٹ کی بہتری کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کی منظوری دےدی۔

نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے 20 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا جائے گا ،فنڈ سٹاک مارکیٹ کی بے یقینی کو مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا، این آئی ٹی فنڈ ز کو سرمایہ کاری کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ کا کاروبار دن کے آغاز سے مندی کا شکار جس کے باعث حکومت نے سٹاک مارکیٹ کے بزنس کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کیے ہیں، تاہم ان اقدامات کے باوجود مارکیٹ میں 840 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈکس 33 ہزار 166 پوائنٹس کے ساتھ تین سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔