بھارت کا افغانستان میں کردار ہمیشہ منفی رہا ہے‘ طالبان

بھارت کا افغانستان میں کردار ہمیشہ منفی رہا ہے‘ طالبان

دوحہ : بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد و حمایت کی‘ نئی دلی کا افغانستان میں کردار منفی رہا ہے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا ہے کہ اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد و حمایت کی جس کی وجہ سے افغانستان میں اس کا کردار منفی رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکا کے نمائندہ برائے افغان امن عمل خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی بھی ہے اور امریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔