حکومت کاشتکاروں کو فرٹیلائزرز پر 37 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی

حکومت کاشتکاروں کو فرٹیلائزرز پر 37 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی

اسلام آباد :حکومت کووڈ- 19کے اثرات سے نمٹنے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ایگریکلچر ریلیف پیکج کے تحت کاشتکاروں کو فرٹیلائزرز پر 37 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی.

ریلیف پیکج کا مقصد فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ،کسانوں کی آمدنی بڑھا کر غربت میں کمی لانا ہے،سبسڈی آئندہ خریف سیزن کے دوران دی جائے گی ۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ  کے مطابق ڈی اے پی اور دیگر فاسفیٹک فرٹیلائزر فی بیگ925 روپے جبکہ یوریا اور دیگر نائٹروجن فرٹیلائزرز پر 243 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کووڈ 19- کے اثرات سے نمٹنے کے کاشتکاروں کو سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہے ۔