ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ،873جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ،873جاں بحق

اسلام آباد :ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ایک ہزار تین سو باون کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کیسز کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ، مزید انتالیس مریض جاں بحق ہوگئے ،مرنے والوں کی تعداد 873 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 1352 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ میں کرونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 15 ہزار پانچ سو نوے ہوگئی، دوسرے نمبر پر پنجاب میں کرونا کیسز 14 ہزار 584 ہوگئے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 5847، بلوچستان میں 2544 ، اسلام آباد میں 947، گلگت میں 527 اور آزاد کشمیر میں 112 کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن کی تعداد 305 ہوگئی،سندھ میں 268 ، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36 ، اسلام آباد میں سات، گلگت میں چار اور آزاد کشمیر میں ایک موت ہوئی،کورونا سے متاثرہ 11 ہزار 341 مریض صحتیاب ہوگئے چوبیس گھنٹوں میں چودہ ہزار 175کرونا ٹیسٹ کئے گئے ملک بھر میں ابتک تین لاکھ تہتر ہزار آٹھ سو دس کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔