پاکستان میں کورونا سے مزید 74 مریض جان کی بازی ہار گئے، 3232 نئے کیس رپورٹ

In Pakistan, 74 more patients lost their lives due to corona, 3232 new case reports
کیپشن:   فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 74 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ اموات میں حالیہ اضافے سے اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 617 ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 36 ہزار 725 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 232 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.80 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے جبکہ 7 لاکھ 92 ہزار 522 مریض اس وبائی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 258، بلوچستان میں 23 ہزار 866، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 4293، اسلام آباد میں 79 ہزار 221، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 27 ہزار 38، صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 27 ہزار 362 جبکہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 194 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں 18 ہزار 317، پنجاب میں 30 ہزار 575، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 824، اسلام آباد میں 8 ہزار 490، گلگت بلتستان میں 96، بلوچستان میں 1 ہزار 98 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 1 ہزار 823 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں سامنے آئیں جہاں اب تک 9 ہزار 411 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 501 ہے۔

دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر میں اب تک 514، بلوچستان میں 267، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 731 اور خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 786 اموات سامنے آ چکی ہیں۔