سابق بھارتی کرکٹر کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے

سابق بھارتی کرکٹر کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے میچ ریفری راجندراسین جدیجہ 66 سال کی عمر میں کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ 
سابق بھارتی کرکٹر جدیجہ سوراشٹرا اور ممبئی کی ٹیموں سے وابستہ رہے تھے جنہوں نے 50 فرسٹ کلاس میچز میں 134 وکٹیں اپنے نام کرنے کے علاوہ 1536 رنز بھی جوڑے تھے جبکہ انہوں نے 11 اے لسٹ میچز کھیلتے کھیل کر 14 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ 
راجندراسین جدیجہ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میچ ریفری کا پیشہ اختیار کیا اور 53 فرسٹ کلاس، 18 لسٹ اے اور 34 ٹی 20 میچز میں خدمات سرانجام دیں۔ 
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے جدیجہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بہت گہرے دوست تھے اور سکول دور سے ایک ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے، ان کے انتقال پر بہت دکھی ہوں۔