بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم کیساتھ تعلقات تھے: امریکی اخبار کا دعویٰ 

بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم کیساتھ تعلقات تھے: امریکی اخبار کا دعویٰ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم سے تعلقات تھے جبکہ مائیکرو سافٹ کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ 20 سال پرانا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کی خاتون ملازم کیساتھ تعلقات کا معاملہ سامنے آنے پر بورڈ ارکان نے فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کو مستعفی ہوجانا چاہیے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مائیکروسافٹ کے بانی نے استعفیٰ دیدیا جبکہ خاتون ملازم نے انکشاف کیا کہ بل گیٹس اور ان کے تعلقات کئی برس تک رہے۔ 
دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2000ء میں پیش آئے واقعات کا علم 2019ء میں ہوا جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک کمیٹی نے معاملے کاجائزہ لیا، یہ واقعہ 20 برس پرانا ہے اور تعلق اچھے انداز میں ختم ہوگیا تھا۔
ترجمان بل گیٹس کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کے کمپنی چھوڑنے کی وجہ فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے تاہم انہوں نے طلاق کے معاملے پر کسی بھی طرح کا کوئی بیان نہیں دیا اور تاحال یہ معمہ ہے کہ آخر 27 سال کے طویل عرصے بعد بل گیٹس اور ملینڈا میں علیحدگی کی وجہ کیا بنی۔