ہنی البیلا کی دو شادیاں، بھابھیوں کی فرمائشیں، نیو نیوز کا نیا پروگرام ”زبردست“ آج سے نشر ہو گا

ہنی البیلا کی دو شادیاں، بھابھیوں کی فرمائشیں، نیو نیوز کا نیا پروگرام ”زبردست“ آج سے نشر ہو گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انٹرٹینمنٹ اور کامیڈی سے بھرپور پروگرام ”زبردست“ پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور ہنسی بکھیرنے کیلئے آ رہا ہے جس کی پہلی قسط ’نیو نیوز‘ پر آج نشر کی جائے گی۔ 
چٹکلوں اور قہقہوں سے سجے اس پروگرام کی میزبانی معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کر رہے ہیں جبکہ ان کیساتھ مایہ ناز کامیڈینز ہنی البیلا، سخاوت ناز، طاہر انجم ہمیشہ کی طرح پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے نظر آئیں گے۔ اپنی طرز کا منفرد اور قہقہوں سے بھرپور پروگرام پیر سے جمعرات پاکستان کے نمبرون نیوز چینل ’نیو نیوز‘ پر رات 11 بج کر 3 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ 


پروگرام ”زبردست“ کی پہلی قسط آج رات نشر ہو گی جس میں پاکستانیوں کو ناصرف بہت سی دلچسپ معلومات فراہم کی جائیں گی بلکہ کامیڈینز اپنے چٹکلوں سے پروگرام کو چار چاند لگاتے نظر آئی گی۔ ہنی البیلا کی دو شادیاں ہیں، کیا بھابھیوں نے ان سے کبھی کوئی فرمائش کی ؟ یہ سب کچھ معلوم ہو گا ”زبردست“ کی پہلی قسط میں۔ تو دیکھنا مت بھولئے گا پروگرام ”زبردست“، صرف ’نیو نیوز‘ پر۔