سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: عیدالفطر کی طویل چھٹیوں کے بعد پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6,450 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے کیساتھ 91,264 روپے ہو گئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1849 ڈالر فی اونس ہے۔