نئی دہلی: بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نتیش ویرا کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جنہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور دو کمسن بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ نتیش میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ بھارتی شہر چنائی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ اداکار کی موت پر فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور نامور اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
It pains to write this...
Acted with him in #Vennilakabbadikuzhu and #MaaveranKittu..
This covid second wave is taking away so many lives..
Be careful and keep your loved ones really close to you...
— VISHNU VISHAL - V V (@TheVishnuVishal) May 17, 2021
اداکار نے رجنی کانت سمیت کئی نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں معاون اداکار کے طور پر کام کیا جن میں ایک بھارت کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’آسوران‘ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی اداکار و ہدایتکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
Rest in peace ACTOR #NithishVeera brother.... ????????
So Saddening... pic.twitter.com/ESljvgHg6U
— karthik subbaraj (@karthiksubbaraj) May 17, 2021