لیفٹنٹ کرنل (ر) عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارچ تعینات

لیفٹنٹ کرنل (ر) عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارچ تعینات

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے  لیفٹنٹ کرنل (ر) عاصم کو سابق وزیراعظم عمران خان کا سیکیورٹی انچارچ تعینات  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے  چیئرمین تحریک انصاف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری   لیفٹنٹ کرنل (ر) عاصم  کو سونپ دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ ’ کرنل (ر) عاصم کل سے میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’امید کرتا ہوں کہ آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کرنل عاصم سخت محنت اور لگن سے اپنا کام کریں گے۔‘

واضح رہے کہ  لیفٹنٹ کرنل (ر) عاصم  سابق ایس ایس جی کمانڈو رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں