لاہور : ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر دو افراد کی جان لے لی جبکہ مزید 52نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14ہزار 238ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 52 مثبت کیسز سامنے آگئے۔
COVID-19 Statistics 17 May 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 17, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,238
Positive Cases: 52
Positivity %: 0.37%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 108
ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح صفر عشاریہ 37 فیصد رہی۔ جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 108 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔