ملکی سیاست میں مداخلت  ہوتی رہی ہے : شاہد خاقان عباسی

 ملکی سیاست میں مداخلت  ہوتی رہی ہے : شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی  کا کہنا ہے  کہ ملکی سیاست میں مداخلت  ہوتی رہی ہے جواس ملک   کے ساتھ ہوا،  وہ ایک دوماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم اور سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ ملک کے مستقبل کیلئے ہیں ، حکومت  حالات پرقابوپانے کی کوشش کر رہی  ہے ، عوام چاہتےہیں ملک کا حشرکرنے والوں کااحتساب ہو۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان ہر جلسے میں نئی کہانی لے کر آتے ہیں ، ملک کہانیوں سے نہیں چلتے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے کرپشن کی ہےان کابھی احتساب ہو۔

مصنف کے بارے میں