بڑی محنت سے آپ کو وزیر اعظم بنایا ابھی حکومت نہ چھوڑیں ،زرداری کا شہباز شریف کو پیغام

بڑی محنت سے آپ کو وزیر اعظم بنایا ابھی حکومت نہ چھوڑیں ،زرداری کا شہباز شریف کو پیغام

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو قوم سے خطاب سے قبل اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بڑی محنت سے آپ کو وزیر اعظم بنایا ہے فی الحال حکومت نہ چھوڑیں ۔

آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا عہدہ نہ چھوڑیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت چاہتی ہے کہ سخت فیصلوں کےلیے فریش مینڈیٹ اور لانگ ٹرم حکومت چاہیے ہوگی۔

دورہ لندن کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے دو بڑے اتحادیوں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کو نواز شریف سے ہونے والی ملاقاتوں کا احوال بتا دیا ،جس پر آصف زرداری نے کہا ابھی فوری طور پر حکومت نہیں چھوڑنی چاہیے، آپ کو بڑی محنت سے وزیراعظم بنایا ہے اب آپ حوصلے سے بڑے فیصلوں کے لیے درمیانی راستہ نکالیں ، جس کے لیے ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے اپنی پارٹی پالیسی کے مطابق فوری انتخابات کےحوالے سے نوازشریف کےموقف کی مشروط حمایت کردی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر فوری انتخابات میں جانا ہے تو نیا مینڈیٹ ہوناچاہیے مگر کچھ ضروری یقین دہانیاں بھی لینا پڑیں گی جبکہ دوسری جماعتوں میں بھی اتفاق رائےپیدا کرنےکےبعد ہی ایسا فیصلہ لینا چاہیئے۔