حکومت کا بڑا اقدام ، چیئرمین نیب کو فارغ کرنے کا فیصلہ 

حکومت کا بڑا اقدام ، چیئرمین نیب کو فارغ کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: اتحادی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور چیئرمین نیب  جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق  نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کی مدت 2 جون کو ختم ہو جائے گی ۔ سینیٹ یا قومی اسمبلی نے ترمیمی آرڈیننس میں توسیع نہ کی تو چیئرمین نیب فارغ ہوجائیں گے۔ 

آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب اس وقت تک کام کرے گا جب تک نیا چیئرمین نہیں لگ جاتا  جب آرڈیننس کی مدت ہی ختم ہو جائے گی تو موجودہ چیئرمین فارغ ہوجائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں