فوری الیکشن نہیں، سخت فیصلے کریں گے : کابینہ کا اعلان ،اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

فوری الیکشن نہیں، سخت فیصلے کریں گے : کابینہ کا اعلان ،اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اصلاحات کے بغیر فوری الیکشن میں جانے کی مخالفت کردی ہے۔  ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری رپورٹ بھی کابینہ نے مسترد کر دی  ۔ کابینہ اراکین نے کہا کہ ملک کی بہتری کےلیے سخت فیصلے ناگزیر ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ معاشی بحران سے نمٹنے کےلئے سخت فیصلے  کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔   غریب عوام کو ریلیف دیا جائے امیر طبقہ پسے ہوئے طبقے کی مدد کےلیے آگےآئے۔ ہمیں وقت ضائع کیے بغیر غریب آدمی کا سوچنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو سندھ حکومت سے مل کر امن وامان کےلیے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات دوسال میں بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

برآمدات بڑھانے سے متعلق وزارت آئی ٹی کی سفارشات منظور کرلی گئیں۔  پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری نوٹ چھاپنے کی سٹیٹ بنک کی سمری مسترد کردی گئی ۔ان یادگاری نوٹوں کے چھاپنے پر 6.64 ملین ڈالر لاگت آنا تھی۔ یادگاری کرنسی نوٹ غیر ملکی کمپنی نے پرنٹ کرنے ہیں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے ایسے میں اتنے بھاری اخراجات نہیں کیے جاسکتے۔ بدترین معاشی بحران میں ملک فضول خرچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔75 ویں سالگرہ پر موجودہ کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کر کے کام چلایا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں