حکومت اگست 2023 ء تک مدت پوری کرےگی: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

حکومت اگست 2023 ء تک مدت پوری کرےگی: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت ا تحادیوں کے اجلاس میں  اتحادی رہنماؤں نے الیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے جبکہ فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا اور حکومت اگست2023 ء تک مدت پوری کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر  صدارت   حکومتی اتحادیوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں  سابق  صدر آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان ،خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر اتحادیوں  نے  شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی  شریک تھے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں  فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لینے کا فیصلہ   کیا گیا۔ اتحادیوں نے معیشت کے استحکام کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔اتحادیوں نے الیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل بھی جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق  اتحادی رہنماؤں نے فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

وزیراعظم کو اتحادیوں نے سیاسی بحران اور معاشی استحکام کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس کے موقع  پر وزیراعظم نے روپے کی قدر میں اضافے اور دیگر معاشی امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔

 شرکاء نے عمران خان کی چار سالہ کارکردگی کی حقیقت عوام کے سامنے لانے پر زور دیا۔اجلاس میں سپریم  کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ن لیگ اس حوالے سے الگ سے بھی مشاورت کرے گی۔

مصنف کے بارے میں