جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے، چیف جسٹس اپنی جانشینی کا فیصلہ کرکے جانا چاہتے ہیں لیکن ہم رہیں گے وہ جائیں گے، عمران کے لانگ مارچ کے پیچھے باجوہ تھا: خواجہ آصف 

جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے، چیف جسٹس اپنی جانشینی کا فیصلہ کرکے جانا چاہتے ہیں لیکن ہم رہیں گے وہ جائیں گے، عمران کے لانگ مارچ کے پیچھے باجوہ تھا: خواجہ آصف 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا کورٹ مارشل اور پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے۔ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے جنرل باجوہ تھا۔ اس وقت ساری لڑائی چیف جسٹس کی تعیناتی پر ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑاانکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جنرل باجوہ کا اسپانسرڈ تھا اور عمران خان پر وزیرآباد حملہ جعلی تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں دیکھیں ٹانگ ٹھیک ہو گئی ۔ سر سے ٹوکری بھی ہٹ گئی۔ پی ٹی آئی کی پچھلی لڑائی آرمی چیف تعیناتی پر تھی اب لڑائی چیف جسٹس تعیناتی پر ہے پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپنے باقی تین ماہ میں اپنی جاں نشینی کا فیصلہ کر کے جانا چاہتے ہیں۔ ہماری حکومت رہے گی چیف جسٹس کو تین ماہ میں جانا طے ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض کے کورٹ مارشل کا فیصلہ فوج کا ادارہ کرے گا۔ حکومت بڑے فیصلے لینے کو تیار ہے۔ ماضی کی عسکری قیادت عمران خان کے لیے ایک ٹول کے طور پر استعمال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے زلمے خلیل زاد کو فارسی میں کہوں گا کہ وہ قوم فروش، وطن فروش آدمی ہے۔۔ اس نے اپنے وطن اور افغانوں کے ساتھ کیا کیا۔ اب وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے لیے ٹویٹس کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں