پولنگ سے قبل انتقال کر جانے والی مسلم خاتون امیدوار الیکشن جیت گئی

 پولنگ سے قبل انتقال کر جانے والی مسلم خاتون امیدوار الیکشن جیت گئی

نئی دہلی:  بھارتی ریاست اترپردیش  میں پولنگ سے قبل انتقال کر جانے والی مسلم خاتون  امیدوار نے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  بلدیاتی امیدوار 30 سالہ آسیہ بی بی پولنگ سے 12 روز قبل انتقال کر گئیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے انتخابات میں میدان مار لیا۔ مسلم امیدوار آسیہ بی بی نے 44 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ ووٹرز نے ان سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا۔

الیکشن کمیشن کا  کہنا ہے کہ مرحومہ کے شوہر نے خاتون امیدوار کے انتقال کی اطلاع کر دی تھی تاہم بیلٹ پیپرز چھپ چکے تھے اور فہرست سے نام ہٹانا ممکن نہیں تھا۔