فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کیوں نہیں کی؟ حبا چودھری عمران خان سے ناراض

فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کیوں نہیں کی؟ حبا چودھری عمران خان سے ناراض

اسلام آباد : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو یاد دہانی کروائی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے زیر حراست رہنماؤں کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر فواد چوہدری، ملائیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے ہیں۔

عمران خان نے اپنی پارٹی کے زیر حراست رہنماؤں بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شہریار آفریدی اور اُن کی اہلیہ، شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کا ذکر نام لے کر اپنی ٹویٹ میں کیا اور ان کے خلاف ہونے والے پولیس ایکشن کی مذمت کی۔

 ٹویٹ سامنے آنے کے بعد فواد چودھری کی اہلیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خان صاحب دوسرے لوگوں کے نام لکھتے ہوئے آپ فواد چوہدری، ملائیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے ہیں۔‘

اپنی اسی ٹویٹ کے جواب میں دوسری ٹویٹ کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ اس کے علاوہ آپ (عمران خان) تحریک انصاف کے دیگر زیر حراست لیڈروں، خواتین اور مرد کارکنوں اور بچوں کا نام لکھنا بھی بھول گئے۔ ’یہ مشکل وقت ہے لیکن خان صاحب اس وقت ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔‘

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ انھوں نے عمران خان سے گلہ نہیں کیا بلکہ ’حقیقت بیان کی ہے۔‘انھوں نے لکھا کہ گذشتہ روز فواد چوہدری کی رہائی اور ضمانت ملنے کے بعد بھی ان کے گاؤں میں واقع گھر پر حملہ کیا گیا۔ ’اگر آپ (عمران خان) نام لے ہی رہے ہیں تو تمام لیڈر شپ کا لیں۔ سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں