انسٹاگرام   کانیا  فیچر کیا ہے اوراس کیسے استعمال کریں گے ؟

انسٹاگرام   کانیا  فیچر کیا ہے اوراس کیسے استعمال کریں گے ؟

کیلیفورنیا:میٹا کی طرف سے وٹس ایپ میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے  اب انسٹاگرام میں ایک دلچسپ اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ نیا فیچر کیا ہے اوراس کو کیسے استعمال کریں گے ۔

درحقیقت انسٹاگرام میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو وٹس ایپ میں کافی عرصے سے دستیاب ہے۔اب انسٹاگرام پر صارفین پوسٹ کے کمنٹس میں جف تصاویر استعمال کرسکیں گے ۔

اس نئے فیچر کاا علان انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے کیا ۔انہوں نے  انسٹا چینل پر مارک زکربرگ سے چیٹ کرتے ہوئے بتایا   ہم کمنٹس میں GIF تصاویر کے ذریعے ردعمل ظاہر کرنے کے فیچر کو متعارف کرا رہے ہیں  بلکہ اس سے قبل کمنٹس میں ایموجیز کو استعمال کرنا ممکن تھا مگر اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے تو انسٹاگرام ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا اوراس کے بعد اس سہولیت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔

اس کے بعد کسی پوسٹ کے کمنٹ باکس پر جائیں گے تو آپ کے سامنے نیا یوزر انٹرفیس ہوگا جس میں Gif کا آپشن نظر آئے گا۔اس آپشن پر کلک کرنے پر کچھ متحرک تصاویر نظر آئیں گی جبکہ سرچ بار سے مزید تصاویر تلاش کرنا ممکن ہے۔یہ فیچر استعمال کرنا بہت آسان ہے اور اس سے انسٹاگرام پوسٹس پر جواب دینے کا عمل زیادہ   بہترہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں