شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی: آرمی چیف

شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی: آرمی چیف

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ 9 مئی کے تاریک دن پرقوم کیلئے شرمندگی لانے والے ذمہ داروں کوانصاف کےکٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔آرمی چیف نے قوم کی عظمت، عزت اور وقار کیلئے شہدا کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی اور شہدا مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور پاکستانی عوام کیلئے فخر کا باعث ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ منصوبہ بندی سے کیےگئے حالیہ المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداکا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا،  شہدا افواج پاکستان کی رینک اینڈ فائل کیلئے فخر کا باعث ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے تاریک دن پرقوم کیلئے شرمندگی لانے والے ذمہ داروں کوانصاف کےکٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان اور مسلح افواج تمام شہدا اور ان کے اہلخانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں، مستقل طور پرشہدا کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت اور وقار سے دیکھتے ہیں۔