طاہر القادری نے کپتان کو وکیل بدلنے کا مشورہ دے دیا

طاہر القادری نے کپتان کو وکیل بدلنے کا مشورہ دے دیا

طاہر القادری کے کپتان کو وکیل بدلنے کے مشورے،عوامی تحریک کے سربراہ کہتےہیں کہ وزیر اعظم کابیان اور قطری شہزادے کاخط شریف فیملی کو سزا دلانے کےلیے کافی ہے ، بس عمران خان بابر اعوان کو وکیل کرلیں۔

نیو نیوز کے پروگرام خبر کے پیچھے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ پانامالیکس میں ملزم مجرم ثابت ہونے والاہے۔ لیکن عمران خان کے وکیل کیس کو غلط سمت لے جارہے ہیں ۔عوامی تحریک کے سربراہ کامزید کہناتھا کہ عمران خان اور شیخ رشید کی لندن آمد کا کچھ علم نہیں ۔ چار دسمبر کو پاکستان آونگااور کراچی کے نشتر پارک میں خطاب کروں گا۔