اس تصویر میں جہاز کہاں ہے ؟

اس تصویر میں جہاز کہاں ہے ؟

لندن: انٹرنیٹ پر گزشتہ چند ماہ سے کچھ ایسی تصاویر کا سلسلہ جاری ہے جن میں کسی نہ کسی طرح کوئی خاصیت ضرور ہوتی ہے اور صارفین کو اس تصویر کی کوئی بھی خصوصیست جاننے کا موقع دیا جاتاہے ۔گزشتہ روز بھی انٹرنیٹ پر ایک تصویر بڑی وائیرل ہوئی ۔ اپلوڈ کرنے والے نے اس تصویر میں ایک جہاز کو ڈھونڈنے کی پہلی پوچھی اس تصویر کا معمہ انتہائی مشکل اور اگر آپ نے نیچے جواب کو نہیں دیکھا تو ہوسکتا ہے کہ گھنٹوں آپ اسکرین کو گھورتے ہوئے جہاز کو تلاش ہی کرتے رہیں۔درحقیقت سو میں سے بمشکل دس افراد ہی اس تصویر میں جہاز کو تلاش کرپاتے ہیں۔


اس تصویر میں گلابی اور سرخ اسٹار فش موجود ہیں جبکہ سبز سمندری گھاس بھی لہلہا رہی ہے مگر ان کے درمیان ہی ایک جہاز آپ کی نگاہوں میں آنے کا منتظر ہے۔یہ تصویری پزل ٹریول بیگ نے تیار کیا ہے اور اس میں لوگوں کو جہاز تالاش کرنے کا کہا گیا ہے۔ ان کی ذہنی صلاحیت کو چیلنج کرنے کے لیے جہاز انتہائی مہارت سے اس میں چھپایا گیا ہے۔