امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج،طلبا بھی شامل

امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج،طلبا بھی شامل

نیو یارک : نیو یارک میں سیکڑوں طلبا نے کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ٹرمپ مخالف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن طلبا کو تحفظ دیں۔
نیو یارک شہر کے مئیر نے ٹرمپ سے ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی میں خلل پڑنے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی کابینہ اور دوسرے عہدوں کا انتخاب بے حد منظم طریقے سے کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی میں خلل پڑنے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔