سانحہ 12 مئی : سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا

سانحہ 12 مئی : سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی کیس ری اوپن کرنے اور کیس کی فوری سماعت کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔


سندھ ہائیکورٹ میں اقبال کاظمی نے درخواست دائر کی کہ 12 مئی کو 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ جب میں جیل میں تھا کہ از خود نوٹس کیس پی سی او ججز نے ختم کردیا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بیسیوں افراد جاں بحق ہوئے اس کیس کی ضرور تحقیقات ہونی چاہیے جس پر عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔