اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان گونج اُٹھی،یہودی ارکان کا احتجاج

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان گونج اُٹھی،یہودی ارکان کا احتجاج

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان دینے کی پابندی کے قانون پر ووٹنگ کرائی گئی۔ قانون تو نہ بن سکا البتہ ووٹنگ کے دوران ایک رکن نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان دے دی جس پر دیگر اراکین نے احتجاج کیا۔
اسرائیل کابینہ نے مقبوضہ عرب اردن کے علاقے میں تعمیر کی گئی ایک غیر قانونی سکیورٹی چوکی کو بھی قانونی شکل دینے کے بل کے مسودے کو منظور کر لیا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینا کا کہنا ہے کہ غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی شکل دینے اور نماز کے لیے ہونے والی اذان پر پابندی لگانے جیسے اسرائیلی منصوبوں سے ‘علاقے میں تباہی پھیلے گی۔
اسرائیلی میں تقریباً 20 فیصد عرب بستے ہیں اور ان کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ اگر اسرائیل کی حکومت نے اس بل کو منظور کر لیا تو اس کا سب سے زیادہ اثر مسلمانوں پر پڑےگا۔