تحریک انصاف کے شواہد جھوٹے ہیں: وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں درخواست

تحریک انصاف کے شواہد جھوٹے ہیں: وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی طرف سے پیش کیے گئے شواہد کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کردی ہے۔

وزیر اعظم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے شواہد جھوٹے ہیں ۔ عمران خان نے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے پیش کیے گئے شواہد پر جواب اور اعتراض کا حق رکھتے ہیں۔