برازیل میں پارلیمنٹ پر حملہ،مظاہرین نے قبضہ کر لیا

برازیل میں پارلیمنٹ پر حملہ،مظاہرین نے قبضہ کر لیا

ریو ڈی جنیرو: ریو شہر میں برازیل کی پارلیمان میں مشتعل مظاہرین نے ہلا بول دیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریاست کے شورش زدہ علاقوں میںا من بحال کیا جائے ۔


برازیل کی پارلیمنٹ میں مشتعل مظاہرین داخل ہو گئے مظاہرین نے پارلیمنٹ کی اسٹیج پر اسپیکر کی جگہ پر قبضہ کر لیا،،مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں اور واٹر کینن استعمال کیا جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ مظاہرین بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے ان کا کہنا تھا وہ ریو ڈی جنیروکے محنت کشوں کے لیے حقوق چاہتے ہیں۔