ترک صدر اور وزیر اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات

ترک صدر اور وزیر اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات

اسلام آباد: پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔  وزیرا عظم نوازشریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کےچاق و چوبنددستےکی ترک صدرکوسلامی دی ۔اس موقع پر  دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔اور وزیر اعظم نے ترک صدر سے کابینہ ارکان اور دیگر کا تعارف کرایا۔جس کے بعد  صدر طیب اردوان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔ تقریب کے بعد ترک صدر وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔