یورپی یونین کا پرچم میرے دفتر سے ہٹادو، اطالوی وزیراعظم

یورپی یونین کا پرچم میرے دفتر سے ہٹادو، اطالوی وزیراعظم

روم : اطالوی وزیراعظم ماتیو رنزی نے اپنے دفتر سے یورپی یونین کا پرچم ہٹانے کا حکم دے دیا۔ترک ریڈیو کے مطابق رنزی فرانس اور جرمنی سے مختلف موضوعات پر نالاں ہیں جنہوں نے گزشتہ دنوں اٹلی میں آنے والے زلزلے کے بعد رکن ممالک کی بے حسی اور یورپی یونین کے قیام پر سوال اٹھانا شروع کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ اٹلی کی طرف سے اختیار کردہ بعض اقتصادی تدابیر یورپی یونین کو پسند نہیں جس کے بعد اب رنزی آئینی ترمیم کے موضوع پر عوامی ریفرنڈم کے خواہاں ہیں۔ اطالوی وزیراعظم اب بارہا اپنے سرکاری دفاتر میں بھی غیر ملکی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے وقت یورپی یونین کا پرچم ساتھ نہیں رکھتے ۔
جس پر یورپی پارلیمانی کونسل کے سابق صدر اور اطالوی وزیراعظم رومانو پرودی کا کہنا ہے کہ رنزی کا پرچم ہٹانا دل میں پھانس کی طرح چبھتا ہے ،امید ہے کہ ان کا یہ طرز عمل وقتی ہو۔