تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی: خورشید شاہ

تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی: خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نمایندگی کرنی چاہیے تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس نواز شریف کا مسئلہ نہیں،ترکی اورپاکستان کا مسئلہ ہے۔ ترک صدر سے تاریخی تعلقات کو سامنے رکھ  کر پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کےبائیکاٹ کافیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا ہے۔ پیپلز پارٹی اورعوام کی جانب سے ترک صدرکوخوش آمدید کہتےہیں۔ پاکستان کے ترکی سے ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔