مغرب داعش ، القاعدہ اور گولن تحریک کی مدد کر رہا ہے: رجب طیب اردوان

مغرب داعش ، القاعدہ اور گولن تحریک کی مدد کر رہا ہے: رجب طیب اردوان

اسلام آباد : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جس طرح دہشت گرد دین اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں کوئی نہیں پہنچا سکتا۔ داعش سمیت دہشت گردوں کو مسلم دنیا سے باہر پھینک دینا چاہیے۔ مغرب القاعدہ اور داعش کی مدد کر رہا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے رجب طیب اردوان نے کہا کہ  گولن تحریک کو مغربی دنیاکی حمایت حاصل ہے۔ ۔ پاک ترک تعلقات کومثالی بنائیں گے۔ ہر مشکل وقت میں پاکستان نے ترکی کا ساتھ دیا۔ ہم صرف الفاظ تک نہیں حقیقی معنوں میں برادر ملک ہیں۔

ترکی کے اندر بغاوت کی کوششوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیںٕ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شہ رگ سے قریب صرف اللہ کی ذات ہے اور کوئی نہیں ہوسکتا۔  2014میں پشاور میں اسکول پر حملے پر ترکی نے ایک روزہ سرکاری سوگ منایا۔  ناکام فوجی بغاوت پر پاکستان کی اولین حمایت پر شکرگزار ہوں۔ میرے لیے آپ کے ایوان میں شرکت کرنا مسرت کا موقع ہے۔چاہتے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر ہوں۔