یہ ایک خاندان کیخلاف کیس ہے،حکومتی وزیر کیوں صفائی پیش کر رہے ہیں؟ عمران خان

ججز کی کاروائی سے مطمئن ہوں۔ججز کے ریمارکس ہمارے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ججز خود چاہ رہے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد کر دیں۔شریف خاندان کو ابھی بہت سے سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔

یہ ایک خاندان کیخلاف کیس ہے،حکومتی وزیر کیوں صفائی پیش کر رہے ہیں؟ عمران خان

اسلام آباد: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ ججز کی کاروائی سے مطمئن ہوں۔ججز کے ریمارکس ہمارے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ججز خود چاہ رہے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد کر دیں۔شریف خاندان کو ابھی بہت سے سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔

یہ حکومت نہیں ایک خاندان کے خلاف کیس ہے ۔ حکومتی وزیر کیوں ایک خاندان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کا اس لیے بائیکاٹ کر رہے ہیں کیو نکہ نواز شریف کو وزیراعظم نہیں مانتے۔ترکی کے صدر کی وجہ سے ہم پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے۔ نواز شریف پر یوسف رضا گیلانی سے بڑا کیس ہے۔بیٹوں کو 5 ماہ سے نہیں ملا اس لیے کچھ عرصہ کیلئے لندن جا رہا ہوں۔