27 دسمبر کے بعد گو نواز گو کا نعرہ لگے گا:بلاول بھٹو

27 دسمبر کے بعد گو نواز گو کا نعرہ لگے گا:بلاول بھٹو

لاہور:بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو للکار دیاکہتے ہیں پاناما لیکس پر کوئی یو ٹرن نہیں ہوگا۔27 دسمبر کے بعد گو نواز گو کا نعرہ لگے گا،آئندہ24گھنٹوں میں پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کااعلان کروں گا۔جہانگیر بدر کے بیٹوں اور عزیز واقارب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ جہانگیر بدر کی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت،،بلاول نے پھرحکومت کو للکار دیا،بولے چار مطالبات پورے نہ ہوئے تو دسمبر کے بعد گو نواز گو ہو گا۔بلاول بھٹو نے یہ بھی بتا دیا کہ اب وہ پنجاب میں پارٹی کو فعال بنائیں گے ثابت کریں گے کہ پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی اور آج بھی زندہ ہے۔  بلاول بھٹو نے کل تک پنجاب میں پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم کے اعلان کا بھی بتا دیا اور کہا کہ سب مل کر پنجاب میں جماعت کو مضبوط کریں گے۔

 اسد صہیب نیو نیوز لاہور