روس اور چین نیا عالمی نظام قائم کریں: فلپائن صدر

روس اور چین نیا عالمی نظام قائم کریں: فلپائن صدر

منیلا:فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ اگر روس اور چین مل کر ایک نیا عالمی نظام قائم کریں تو فلپائن اس نئے ورلڈ آرڈر کا حصہ بننے والا پہلا ملک ہو گا۔

ڈوٹیرٹے نے یہ بات پیرو کے شہر لیما میں ہونے والی ایشیا پیسیفک سمٹ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے منیلا میں کہی۔ ان کے اس بیان کو ایک مرتبہ پھر ان کی امریکہ کے بارے میں واضح طور پر تنقیدی سوچ کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ڈوٹیرٹے نے یہ بھی کہا کہ روس کی مثال پر عمل کرتے ہوئے فلپائن بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اپنی رکنیت سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں