پرانی تصاویر کو نیا بنانے والی ایپ آ گئی

پرانی تصاویر کو نیا بنانے والی ایپ آ گئی

لاہور : بچپن کی پرانی ڈیجیٹل تصاویر جن کو دیکھ کر آپ کا دل چاہتا ہے کہ ان کو سوشل میڈیا پر اپنے دوست احباب کے ساتھ شیئر کیا جائے لیکن ڈیجیٹل تصویر کا رزلٹ بہت خراب ہونے کے باعث وہ موبائل میں صحیح طرح نظر نہیں آتی۔جب یہ تصاویر صحیح طرح موبائل میں نہیں آتی تو آپ بچپن کے خوشگوار لمحات اپنے دوستوں سے شیئر کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
لیکن یہ مشکل اب آسان ہوگئی ہے۔

اگر آپ ”فوٹو سکین“ سے ڈیجیٹل تصاویر کھینچیں گے تو اس سے آپ کی تصویر بہت صاف اور واضح آئے گی۔اگر آپ پرانی تصاویر پر نئے فلٹرز لگانا چاہتے ہیں تو اس کی سہولت بھی ایپ میں موجود ہے۔ آپ مختلف قسم کے فلٹرز استعمال کر کے اپنی پرانی تصویر کو آج کے دور کے جیسا بنا سکتے ہیں۔ گوگل فوٹو سکین اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں صارفین کے لئے موجود ہے

مصنف کے بارے میں