جہانگیر بدر کی جدائی نے ماں کا غم تازہ کر دیا، بلاول بھٹو

جہانگیر بدر کی جدائی نے ماں کا غم تازہ کر دیا، بلاول بھٹو

لاہور : جہانگیر بدر کی وفات پر تعزیت کرنے آئے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو رو پڑے۔جہانگیر بدر کے گھر والوں سے ملتے ہوئے بلاول بھٹو کی آنسو چھلک پڑے۔بلاول اور بختاور نے جہانگیر بدر کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ جہانگیر بدر انکل ہمارے بڑے اور گھر کے فرد تھے، جب سے آنکھ کھولی ا نہیں اپنے پاس دیکھا۔ہم تعزیت کرنے نہیں آئے، اپنے غم بانٹنے آئے ہیں۔بینظیر بھٹو کا لال اور صاحبزادی جہانگیر بدر کے گھر آنسوؤں بھر کر روتے رہے۔جہانگیر بدر اور بینظیر کی یادوں کا ذکر کر کے بلاول اور بختاور آنکھوں سے آنسو نہ روک سکے۔جہانگیر بدر کی صاحبزادی اور اہلیہ بختاور کے گلے لگ کر روتی رہیں، بختاور بھی آنسو نہ روک سکیں۔بلاول بھٹو بھی آنکھوں سے آنسو نہ روک سکے۔جہانگیر بدر کی اہلیہ نے بی بی کے بیٹے کو گلے لگا دیا۔جہانگیر بدر کے اہل خانہ کے آنکھوں سے بند بھی ٹوٹ گئے۔