نچلا دھڑ ایک جسم دو،بھارت میں جڑواں بچوں کی پیدائش

بھارت میں 28 سالہ ہیم لتا سنگھ نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جو کہ ایک دوسرے سے چھاتی سے جڑے ہوئے ہیں

نچلا دھڑ ایک جسم دو،بھارت میں جڑواں بچوں کی پیدائش

نئی دہلی : بھارت میں 28 سالہ ہیم لتا سنگھ نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جو کہ ایک دوسرے سے چھاتی سے جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں کے دل اور پھیپھڑے الگ الگ ہیں مگر نچلا دھڑ ایک ہی ہے یعنی ان کی ٹانگیں صرف دو ہی ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دونوں کو الگ کرنے کیلئے ایک مشکل اور لمبی سرجری کرنا پڑئے گی جس میں رسک بہت زیادہ ہے۔ ہیم لتا نے کبھی الٹرا ساﺅنڈ نہیں کروایا اور ہوم ڈلیوری کے بارے میں پر امید تھیں