گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

عابدہ پروین کی گاڑی میں ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

 گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

بھٹ شاہ : میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے قریب گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی میں ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

 گلوکارہ عابدہ پروین شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے دوسرے روز کلام پیش کر کے گاڑی کی طرف واپس لوٹیں تو ان کی گاڑی میں ایک انجان شخص موجود تھاجس پر وہ گاڑی سے باہر نکل گئیں اور پولیس سے مدد طلب کی۔گلوکارہ کی جانب سے مدد طلب کرنے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ان کی گاڑی میں موجود شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کو گاڑی میں دیکھ کر عابدہ پروین نے خو ف سے چلانا شروع کر دیا جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے گاڑی کی مکمل تلاشی اور چیکنگ کے بعد عابدہ پروین اپنی گاڑی میں سوار ہو کر گھر روانہ ہوئیں۔

دوسری جانب گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ وہ عابدہ پروین اور سیکیورٹی عملے کو اچھی طرح جانتا ہے اور یہ لوگ بھی اسے جانتے ہیں مگر اب پہچان نہیں رہے ۔سانحہ شاہ نورانی کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات کے بعد صوفی بزرگ کے عرس پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے تھے تاہم مشتبہ شخص ان کی گاڑی تک پہنچنے میں نہ صرف کامیاب ہوا بلکہ اندر بھی بیٹھ گیا۔

مصنف کے بارے میں