زرمبادلہ کے ذخائر میں5کروڑ76لاکھ ڈالر کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں5کروڑ76لاکھ ڈالر کمی

کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضے کی مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں 5کروڑ76لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 11نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر24ارب9کروڑ58لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر4کروڑ88لاکھ ڈالر کمی سے19ارب2کروڑ71لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر88لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب6کروڑ87لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

مصنف کے بارے میں